احساس محبت کا میری# ذات پر رکھ دو تم ایسا کرو میرے ہاتھ پے ہاتھ....



احساس محبت کا میری# ذات پر رکھ دو
 تم ایسا کرو میرے ہاتھ پے ہاتھ رکھ دو_

معلوم ہے، دھڑکن کا تقاضا بھی ہے لیکن
یہ بات کسی خاص # ملاقات پے رکھ دو_

یوں پیار سے ملنا  بھی مناسب نہیں لگتا 
یہ خواب کا قصہ ہے،اسے # رات پے رکھ دو_

اظہار ضروری ہے تو پھر کہہ دو زبان سے
یہ دل کا قصہ ہے،اسے #روایات  پے رکھ دو_

 یہ پیار کی خوشبو میں نیا رنگ بھر دے گا
اک پھول اٹھا کر میرے # جذبات پے رکھ دو_

ہر وقت تمہارے ہی تصور میں رہوں میں
# جادو کوئی ایسا میرے خیالات پے رکھ دو_ 

اک میں کے میرے شہر # بارش نہیں ہوتی
اک تم سے ملاقات کو # برسات پے رکھ دو_ 

ما نوں گی سحر تب ہی کے جب بات بنے گی
 اس بار میری جیت میری # مات پے رکھ دو_

Post a Comment

0 Comments